
Pakistan preparing spin pitch for white-ball series against South Africa-Image Credit-ACC
پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیم کمبی نیشن کو مضبوط بنانے پر مشاورت کی ہےذرائع کے مطابق دونوں رہنما ٹیم میں تسلسل برقرار رکھنے کے حق میں ہیں اور قیادت میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
متوقع ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی مشترکہ مشاورت جلد ہوگی، جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ بھی شروع کیا جا سکتا ہے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد منظرعام پر آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جب کہ کپتان سلمان علی آغا جنوبی افریقا سیریز میں نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے اگرچہ ایشیا کپ میں اُن کی کارکردگی تنقید کی زد میں رہی، تاہم کوچ اور بورڈ ان پر اعتماد برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ادھر صائم ایوب، جو ایشیا کپ میں چار بار صفر پر آؤٹ ہوئے اور ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے، وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم فاسٹ بولنگ میں تبدیلیوں کا امکان ہے اور حارث رؤف کی جگہ دیگر بولرز کو آزمایا جائے گا۔
ٹیم مینجمنٹ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر افسردہ ضرور ہے، مگر موجودہ اسکواڈ کو مزید مواقع دینے کے حق میں ہے۔






