
Rohit Sharma removed from ODI captaincy, name of new captain revealed-Image Credit: X
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سینئر بلے باز روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا ہے اُن کی جگہ نوجوان اوپنر شبمن گل کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے یہ فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر سامنے آیا شبمن گل اس وقت بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں، اور اب انہیں ون ڈے فارمیٹ کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے۔
روہت شرما، جنہوں نے بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے متعدد کامیابیاں سمیٹیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ تو ہوں گے، تاہم اب وہ بطور کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گے اُن کے ساتھ سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اگلے ورلڈ کپ اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کے لیے نوجوان قیادت کو تیار کرنا ہے۔