
Chris Woakes announces retirement from international cricket-ECB
انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر کرس ووکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے 36 سالہ ووکس نے یہ اعلان پیر کے روز اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی بیان کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے لکھا: وہ لمحہ آ گیا ہے، اور میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میرے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے“
ووکس نے جنوری 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 62 ٹیسٹ، 122 ون ڈے اور 33 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی وہ 2019 کے آئی سی سی ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیموں کا حصہ بھی رہے۔
ان کی آخری انٹرنیشنل نمائندگی اگست 2025 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہوئی، جہاں وہ کندھے کی انجری کے باعث مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے۔
اپنے بیان میں ووکس نے کہا کہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا ان کے کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور دو ورلڈ کپ جیتنا ناقابلِ فراموش لمحات میں شامل ہے انہوں نے اپنے خاندان، مداحوں، کوچز اور ٹیم ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
ووکس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ اور عالمی ٹی 20 لیگ میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔