Saturday, February 8, 2025
HomeTop Newsپرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں،...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات پرتگال کے شہر لزبن میں ادا کر دی گئیں، تدفین کل مصر کے شہر اسوان میں ہوگی۔

پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ آج ادا کر گئی ہے، جس کے بعد کل انہیں مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

پرنس کریم آغا خان چہارم 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر آج پاکستان میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ آغا خان چہارم کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم کو جانشین مقرر کیا گیا ہے۔

پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936 کو پیدا ہوئے۔ وہ پرنس کریم سر سلطان محمد شاہ آغا خان کے سب سے بڑے صاحبزادے پرنس علی خان کے فرزند تھے۔ پرنس کریم آغا خان 13 جولائی 1957 کو اسماعیلی جماعت کے 49ویں پیشوا چنے گئے۔

پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔ ان کی رہنمائی اور فلاحی کاموں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ پاکستان میں پرنس کریم آغا خان کو ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔

Latest articles

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی...

“بندہ جہلم میں بیٹھ کر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے”، حسین حقانی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ...

More like this