
Erling Haaland signs new 9.5-year long-term contract with City Photo-PA
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے اسٹار ایرلنگ ہالینڈ نے کلب کے ساتھ نیا ساڑھ نو سالہ طویل مدتی معاہدہ کیا ہے، جو 2034 تک جاری رہے گا۔ اس معاہدے نے ہالینڈ کو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اسپورٹس اسٹارز میں شامل کر دیا ہے۔
اس معاہدے کے حوالے سے مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے کہا کہ یہ معاہدہ کلب پر ہالینڈ کے مکمل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، “جب ایک کھلاڑی اس قسم کے معاہدے پر دستخط کرتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کلب اور اپنے آس پاس کے لوگوں سے محبت کرتا ہے۔”
ہالینڈ کے ابتدائی معاہدہ، جو 2027 میں ختم ہونا تھا، میں شامل شرائط اب ختم کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ 2029 میں ایک نئی شرط شامل کی جائے گی، تاہم اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔
یہ طویل معاہدہ چیلسی کے موجودہ ملکیت کے تحت دیے گئے معاہدوں سے بھی زیادہ طویل ہے۔ منیجر گارڈیولا نے کہا کہ جب انہیں اس معاہدے کی مدت کا بتایا گیا تو وہ حیران رہ گئے۔ وہ کہتے ہیں”میں نے کہا، ‘کیا آپ یقین سے کہہ رہے ہیں؟’۔ یہ واقعی خوش آئند خبر ہے۔”
یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ کے مالیاتی قوانین کی 115 مبینہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے تادیبی سماعت کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہے، جس سے انہیں پوائنٹس کی کٹوتی یا لیگ سے نکالے جانے کا خطرہ ہے۔