Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلچین میں ہونے والی ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستان کے 6 رکنی...

چین میں ہونے والی ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستان کے 6 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چین میں اگلے ماہ ہونے والی ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستان کے 6 رکنی دستے کا اعلان کردیا گیا۔

نویں ایشین ونٹر گیمز 7 سے 14 فروری تک چین کے شہر ہربین میں ہوں گے جس میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 6 رکنی دستے میں 2 ایتھلیٹس اور 4 آفیشلز شامل ہیں۔

محمد کریم الپائن سکیئنگ اور محمد شبیر کراس کنٹری کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، محمد کریم کا ایونٹ 8 اور 9 فروری جبکہ شبیر کا ایونٹ 8 سے 12 فروری تک جاری رہے گا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری ایئرکموڈور اشعر جمیل کو شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد عباس بطور کوچ اور اسما اکرم بطور سیف گارڈ آفیشل دستے کے ساتھ ہوں گی۔

چین میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل رابعہ ناصر کو ایتھلیٹ اٹاچی مقرر کیا گیا ہے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے ڈائمنڈ کیٹیگری کی فہرست جاری

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد اور شعیب...

الازہر یونیورسٹی پاکستان میں اپنا کیمپس کھولے گی، مفتی اعظم مصر

مصر کی الازہر یونیورسٹی پاکستان میں اپنا کیمپس کھولے گی تاکہ پاکستانیوں کو اسلام...

اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں پر شدید بمباری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں...

پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ملائیشیا روانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اسکواڈ جمعہ کو آئی سی سی...

More like this