Friday, January 10, 2025
Homeامریکہلاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات پر لگنے والی آگ 26 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 1500 عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں، آتشزدگی کے واقعے کے باعث امریکی صدر نے دورہ اٹلی ملتوی کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گورنر گیون نیوسم نے بتایا کہ لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہوا سے لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، آگ نے ہالی ووڈ کی پہاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

برطانوی جریدے ’گارجین‘ کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی میں اس وقت 6 جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے، اب تک کی سب سے بڑی اور تباہ کن آگ پالسیڈیز میں 15 ہزار 832 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جبکہ ایٹن میں لگی آگ 10 ہزار 600 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، تاہم ہالی ووڈ ہلز سمیت دیگر مقامات پر لگی آگ لاس اینجلس کے رہائشیوں کو تشویش میں مبتلا کر رہی ہیں۔

آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 1500 عمارتیں اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں، لاس اینجلس یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ کے تمام اسکول آج بند رہیں گے۔

دریں اثنا، امریکی صدر جو بائیڈن نے آگ کو وفاقی سطح پر آفت قرار دینے کے اعلان پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس اعلامیے کے تحت لاس اینجلس کاؤنٹی میں متاثرہ افراد کو عارضی رہائش اور گھروں کی مرمت کے ساتھ ساتھ غیر بیمہ شدہ جائیداد کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے کم لاگت والے قرضوں اور دیگر پروگراموں کے لیے وفاقی فنڈز فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کا مقصد افراد اور کاروباری مالکان کو اس آفت کے اثرات سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

پیسیفک پالسڈیز اور مالیبو کے علاقوں میں آتشزدگی کے باعث متعدد مشہور شخصیات اپنے گھروں سے محروم ہوگئی ہیں جن میں بلی کرسٹل، مینڈی مور، کیری ایلویس اور پیرس ہلٹن شامل ہیں۔

لاس اینجلس کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے اہمیت کی علامت اکیڈمی ایوارڈز نے آسکر نامزدگیوں کے لیے ووٹنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے اور کریٹک چوائس ایوارڈز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

سی این این کے مطابق کیلیفورنیا بھر میں 7 ہزار 500 فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہیں، امریکا کی مغربی ریاستوں سے فائر فائٹرز لاس اینجلس پہنچ رہے ہیں، اوریگون کے 60، واشنگٹن کے 45، نیو میکسیکو کے 10، یوٹاہ کے 15 اور ایریزونا کے دیگر یونٹ شامل ہیں۔

دریں اثنا صدر جو بائیڈن نے خوفناک آگ کے پیش نظر اٹلی کے شہر روم کا دورہ منسوخ کردیا۔ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ جو بائیڈن نے لاس اینجلس اور کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگی آگ پر نظر رکھنے کے لیے اپنی صدارت کے آخری دنوں میں طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

بائیڈن کو جمعرات کو روم جانا تھا جہاں انہیں پوپ فرانسس، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور صدر سرجیو میٹاریلا سے ملاقات کرنا تھی۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...