Monday, January 6, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ: فلہم اور ایپسوچ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

پریمیئر لیگ: فلہم اور ایپسوچ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فلہم نے ایپسوچ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں 2-2 سے ڈرا کر کے اپنی ناقابل شکست رن کو آٹھ گیمز تک بڑھا دیا۔ ہاؤل غیمینز نے اسٹاپیج ٹائم میں اعصاب شکن پنالٹی گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے اہم پوائنٹ بچایا۔

ایپسوچ نے پہلے ہاف میں ابتادئی برتری حاصل کی ، ایپسوچ کی جانب سے، سیمی سموڈکس نے اس وقت گول کیا جب بین جانسن کے ہیڈر کے بعد گیند بار سے ٹکرا کر واپس آئی۔ جبکہ فلہم نے کھیل پر کنٹرول رکھا، لیکن وہ پہلے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہے۔

دوسرے ہاف میں میچ ڈرامائی موڑ اختیار کر گیا۔ دوسرے ہاف میں تین پنالٹیز دی گئیں۔ فلہم نے ہاؤل غیمینز کی پنالٹی کے ذریعے اسکور برابر کیا۔ یہ پنالٹی ریفری ڈیرن بانڈ کے وی اے آر کے ذریعے فیصلے کو بدلنے کے بعد دی گئی۔ جبکہ لیام ڈیلپ نے دوسری پنالٹی پر گول کر کے ایپسوچ کو دوبارہ برتری دلائی۔

Fulham Extend Unbeaten Streak To Eight Games With 2-2 Draw Vs Ipswich Town
Fulham Extend Unbeaten Streak To Eight Games With 2-2 Draw Vs Ipswich Town

آخری لمحات میں، ہاؤل غیمینز کو لیف ڈیوس نے گرا دیا اور انہوں نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے میچ کو 2-2 سے برابر کر دیا۔

فلہم کے مینیجر مارکو سلوا نے ریفری بانڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی “پریمیئر لیگ کے معیار کی نہیں” تھی۔

فلہم اب پریمیئر لیگ میں نویں نمبر پر ہے، جبکہ ایپسوچ 18ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ فلہم کی یہ کارکردگی ان کی مستقل مزاجی کا ثبوت ہے، جو انہیں سیزن میں مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

premier league standings
premier league standings

Latest articles

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے، میڈیا ذرائع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوب اینڈ میل اخبار نے اطلاع دی ہے کہ کینیڈا...

مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیورپول کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں اہم پوائنٹ حاصل کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک سنسنی خیز...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اسپن فرینڈلی پچ کا منصوبہ بنا لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ...

ویرات کوہلی ریٹائرمنٹ پر غور نہیں کر رہے، رپورٹ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ...

More like this