اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے اسپن دوستانہ حالات پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان میں اسپن فرینڈلی پچز تیار کی جائیں گی، جس کا مقصد پاکستان کے اسپنر کے ساتھ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن اپ کو چیلنج کرنا ہ۔ ساجد خان اور نعمان علی اس سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل ساجد خان کو مختلف کنڈیشنز کی وجہ سے جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا جہاں فاسٹ بولر کو ترجیح دی جاتی تھی۔
سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے سائیڈ میچز اور ٹیسٹ سکواڈ کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ اسکواڈ کی 6 جنوری کو اسلام آباد آمد متوقع ہے، پہلا ٹیسٹ 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگا دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔