اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی فل میراتھون جو 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹرپر مشتمل تھی پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی۔
اسرار خٹک نے میراتن کا فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی ، اس کے علاوہ بہاولپور کے محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاض نے فاصلہ دو گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا۔
جبکہ ہاف مراتھن ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی، محمد اختر نے ہاف میراتھن کا فاصلہ ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔
ہاف میراتھون میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، قاسم نے ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈز میں ریس مکمل کی،جب کہ اٹک کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن لی، انہوں نے ریس کا فاصلہ ایک گھنٹہ 14منٹ 13 سیکنڈ میں طے کیا۔