
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گنی کے شہر نزریکوری میں فٹبال میچ کے دوران ریفری کے متنازع فیصلے پر شائقین کے درمیان تصادم سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہوگئے۔
وزیر اعظم اوری باہ نے اس واقعے کو “افسوسناک” قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے اور متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ہسپتال لاشوں سے بھر چکے ہیں اور مردہ خانہ مکمل طور پر پُر ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، پولیس نے جھگڑا قابو کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہمان ٹیم لیبی کے حامیوں نے ریفری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے پچ پر پتھر پھینکے۔
حکومت نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے ہنگامہ قابو کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ مقامی صحافیوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی اور ہسپتال کے داخلی راستوں پر پولیس تعینات ہے۔
یہ میچ صدر ماماڈی ڈومبویا کے اعزاز میں منعقدہ ٹورنامنٹ کا حصہ تھا۔ حالیہ مہینوں میں گنی کے فٹبال عہدیداروں پر بدعنوانی اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔