اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے اسپینش لا لیگا میں خیدافے کو 2-0 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی اور بارسلونا سے صرف ایک پوائنٹ کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا۔
میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، لیکن پہلا گول ریال میڈرڈ کی طرف سے 30ویں منٹ میں ہوا جب جُوڈ بیلنگھم نے پنالٹی پرکیا یہ پنالٹی خیدافے کے ایلن نیوم کی جانب سے انتونیو رودیگر کو فاؤل کرنے پر ملی۔
بیلنگھم نے اس کے بعد ایمباپے کو ایک شاندار پاس دیا، جسے فرانسیسی کھلاڑی نے گول میں تبدیل کر دیا۔ خیدافے نے اس کے بعد میچ میں واپسی کی کوشش کی، لیکن کرسٹانٹس اور جان پیٹرک کے شاندار شاٹس گول پوسٹ سے ٹکرا گئے۔
دوسری طرف، ریال میڈرڈ کے برہیم ڈیاز اور ایمباپے نے مزید گول کرنے کے مواقع پیدا کیے لیکن انہیں گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔
ریال میڈرڈ کی یہ جیت ان کے کوچ کارلو اینسیلوٹی کی شاندار فارم کی عکاس ہے اور انہوں نے ثابت کیا کہ وہ اس سیزن میں لا لیگا ٹائٹل کے مضبوط دعویدار ہیں۔