Friday, November 29, 2024
Homeکھیلکرکٹچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا انہوں نے شائقین کے بیٹھنے کی جگہ کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 10 اکتوبر کو تعمیر کا آغاز ہوا اور امید ہے کہ 20 سے 25 دسمبر کے درمیان کام مکمل ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے 40 ہزار تک بڑھا دی جائے گی اور شائقین کرکٹ کا نظارہ بہت بہتر ہو گا، میں چاہتا تھا کہ راولپنڈی سٹیڈیم اسی وقت تیار ہو جائے اور اگر راولپنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو بہتر ہوتا۔

صورتحال دیکھنے کے بعد وہ آئی سی سی اجلاس سے کچھ بہتر کر کے سامنے آئیں گے اور آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔

نقوی نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم بھارت جائیں اور کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں آکر نہ کھیلیں سیاسی تناؤ کی باتیں کرنے والے آکر دیکھ لیں، پورا پاکستان صاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں دو دن باقی ہیں اور پاکستان کے لیے جو بھی بہتر ہوگا وہ آئی سی سی اجلاس سے سامنے آئے گا۔

نقوی نے کہا کہ میں آئی سی سی کے چیئرمین اور بورڈ ممبران سے رابطے میں ہوں۔

Latest articles

سری لنکا نے اپنے کم ترین ٹیسٹ اسکور کے ساتھ ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کنگس میڈ میں جنوبی افریقہ...

کیا آئی سی سی میٹنگ میں زیر بحث آنے والے تین آپشنز میں مائنس انڈیا شامل ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جمعہ کو...

نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ: نیوزی لینڈ کے پہلے دن 8 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے اسپنر شعیب بشیر نے 4...

کامران کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کامران غلام کی پہلی سنچری، اس کے بعد...

More like this