اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سمیت مہمان وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں بیلاروسی وفد کے ارکان اور پاکستانی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی ہے۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کیا، عشائیے میں جس میں بیلاروسی وفد کے ارکان اور پاکستانی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔
دریں اثنا، بیلا روس کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق رواں سال پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منائی گئی، پاکستان نے بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکنیت پر مبارکباد پیش کی۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی تھی جس کے دوران سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان میں پر تپاک استقبال اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔