Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے روز سری لنکا اور بنگلہ دیش نے شاندار فتوحات حآصل کیں.

غنی انسٹی ٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ، ڈی ایچ اے میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا افغانستان نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔

کپتان اباسین نے 4 چوکوں سمیت 44 رنز بنائے جبکہ شرافت نے 38 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دیمتھ سندروان نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں، سری لنکا نے ہدف کا تعاقب آرام سے 12.3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر کر لیا، جو ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل دوسری فتح ہے چندنا دیشپریا نے 54 رنز بنائے اور دیمتھ سندروان 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سندروان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، یہ ایوارڈ حبیب میٹرو کے بزنس ہیڈ عثمان جاوید اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے پیش کیا۔

ادھر سعید اسپورٹس سٹی میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 67 رنز سے شکست دے دی بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 179 رنز بنائے، کپتان عارف حسین نے 6 چوکوں سمیت 54 اور محمد سلمان نے 34 رنز جوڑے۔

جواب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 112 رنز بنا سکی۔

نیپال کی جانب سے بھارت دھاپا نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔

عارف حسین کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا پیر 25 نومبر کو باغ جناح گراؤنڈ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جب کہ غنی انسٹی ٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ میں افغانستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this