Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsراجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ سے قبل رافیل نڈال کو دلی خراج تحسین...

راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ سے قبل رافیل نڈال کو دلی خراج تحسین پیش کیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار، راجر فیڈرر نے اپنے دیرینہ حریف رافیل نڈال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نڈال نے انہیں کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ چیلنجز دیے ہیں اور ان کے دو دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر نے ٹینس کو نئی وسعتوں تک پہنچایا ۔ فیڈرر نے نڈال کو ایک کھلاڑی کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹینس کو منفرد مقام بخشا۔

نڈال، جو اسپین کی ٹیم کا حصہ ہیں، ڈیوس کپ میں ہالینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ مالاگا میں ہونے والے ٹیم ایونٹ کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کریں گے، کیونکہ 22 بار گرینڈ سلیم جیتنے والے اسٹار کافی عرصے سے انجری سے دوچار ہیں۔

فیڈرر، جو مردوں کے ٹینس کے “بگ تھری” یعنی خود، نڈال، اور نوواک جوکووچ کے ساتھ مشہور رہے، نے نڈال کے ساتھ اپنی حریفانہ مگر دوستانہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے لیے ایک خط پوسٹ کیا۔

فیڈرر نے کہا: “آپ نے مجھے بار بار شکست دی، اور مجھے ایسے چیلنجز دیے جو کوئی اور نہیں دے سکتا تھا۔ خاص طور پر کلے (مٹی) کورٹ پر کھیلتے ہوئے تو یہ محسوس ہوتا جیسے میں آپ کے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہا ہوں، اور آپ نے مجھے ایسی محنت پر مجبور کیا جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔”

Roger Federer paid a heartfelt tribute to Rafael Nadal ahead of his retirement
Roger Federer paid a heartfelt tribute to Rafael Nadal ahead of his retirement

فیڈرر نے مزید کہا کہ نڈال نے انہیں اپنے کھیل کو بہتر کرنے پر مجبور کیا، یہاں تک کہ برتری حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اپنے ریکیٹ کا سائز بھی تبدیل کیا۔ فیڈرر نے نڈال کی عادات کا مزاحیہ انداز میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نڈال نے پانی کی بوتلیں ترتیب سے رکھنا، اپنے بالوں کو درست کرنا، اور کھیل سے پہلے دیگر رسومات کو بہت سنجیدگی سے لینا۔ یہ سب بہت منفرد تھا اور یہ تم ہی تھے۔”

فیڈرر اور نڈال کی دوستی اور مسابقتی تعلق کا ایک خوبصورت لمحہ 2022 کے لیور کپ میں دیکھنے کو ملا، جب دونوں نے ڈبلز میں ایک ساتھ کھیلا اور الوداعی لمحات میں جذباتی ہو گئے۔ فیڈرر نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا: “میرے لیے یہ بہت خاص تھا کہ آپ میرے ساتھ تھے ، میرے حریف کے طور پر نہیں بلکہ میرے پارٹنر کے طور پر۔ اس رات آپ کے ساتھ کورٹ پر کھیلنا اور ان جذباتی لمحوں کو بانٹنا میرے کیریئر کے سب سے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔”

Latest articles

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

خیبرپختونخوا، ضلع کرک میں تیز رفتار ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں انڈس...

محمد آصف کا سارک سنوکرٹائٹل جیتنے کے بعد حکومت سےشکوہ، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف...

شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، فضل الرحمٰن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف) کے سربراہ مولانا...

More like this