اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حارث رؤف نے ہفتے کے روز آل راؤنڈر شاداب خان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والےباولر کے ساتھ برابری کی۔
حارث نے ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی 13 رنز سے شکست کے دوران یہ سنگ میل حاصل کیا۔
تیزگیند باز نے 4 وکٹ حاصل کیں، جس سے ان کی ٹی ٹوئنٹی وکٹ کی تعداد شاداب (107) کے برابرہو گئی۔
واضح رہے کہ حارث نے صرف 72 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ شاداب نے 96 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
حارث رؤف: 72 اننگز میں 107 وکٹ
شاداب خان: 96 اننگز میں 107 وکٹ
شاہد آفریدی: 96 اننگز میں 97 وکٹ
شاہین آفریدی: 72 اننگز میں 96 وکٹ
مزید برآں، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی میں ایک ٹورنگ باؤلر کی طرف سے چار اوور میں 4/22 کے میچ اعداد و شمار حارث کے بہترین تھے، جس نے سری لنکا کے لیجنڈری تیز گیند باز نووان کولاسیکرا کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2017 میں 4/31 کا اندراج کیا تھا۔
حارث رؤف: سڈنی میں 4/22، 2024
نووان کولاسیکرا: گیلونگ میں 4/31، 2017
کرونل پانڈیا: سڈنی میں 4/36، 2018
کرس ووکس: کینبرا میں 3/4، 2022