Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیللیجنڈری کھلاڑی جان زیلیزنی نیرج چوپڑا کے نئے کوچ مقرر

لیجنڈری کھلاڑی جان زیلیزنی نیرج چوپڑا کے نئے کوچ مقرر

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کے دو بار کے اولمپک جیولین میڈلسٹ، نیرج چوپڑا نے چیک کے لیجنڈری کھلاڑی جان زیلیزنی کو اپنا نیا کوچ مقرر کیا ہے۔

نیرج چوپڑا، جنہوں نے 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتا اور اس کے بعد 2024 میں پیرس گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اس سے پہلے جرمن کوچ کلاؤس بارٹونیٹز کے زیر تربیت تھے، جو اس ہفتے ریٹائر ہوگئے۔

ایک بیان میں، چوپڑا نے کہا کہ ” میں بچپن سے ہی ، جان زیلیزنی کی جیولین مہارتوں اور انداز کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کی ویڈیوز دیکھتا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا، “جان زیلیزنی کئی سالوں سے اس کھیل کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کے ساتھ کام کرنا بہت قیمتی ثابت ہوگا کیونکہ ہماری جیولن پھینکنے کی تکنیک ایک جیسی ہے، اور ان کے پاس اس کھیل کا بے مثال علم ہے۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ میرے کوچ ہیں اور میں ان کے ساتھ پریکٹس شروع کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔”

زیلیزنی جن کی عمر 58 سال ہے نے 1992، 1996، اور 2000 کے اولمپکس میں سونے کے تمغے جیتے اور 1998 میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کے نام جیولین تھرو کا عالمی ریکارڈ بھی ہے، جو انہوں نے 1996 میں 98.48 میٹر کے فاصلے پر پھینک کر قائم کیا تھا۔

1996 Javelin World Record Jan Zelezny 98 48m
1996 Javelin World Record Jan Zelezny 98 48m

زیلیزنی نے اپنے بیان میں کہا، “مجھے نیرج کی کہانی پسند ہے، اور وہ بہت باصلاحیت ہے کیونکہ وہ نوجوان ہے اور مزید بہتر کر سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، ” جنوبی افریقہ میں ایک سرمائی تربیتی کیمپ میں ذاتی طور پر جلد ہی ٹریننگ شروع کریں گے۔”

زیلیزنی نے یہ بھی کہا، “مجھے نیرج کی ترقی پر یقین ہے۔”

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this