Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان نے آسٹریلیا میں سب سے کامیاب ون ڈے ٹیم کے طور...

پاکستان نے آسٹریلیا میں سب سے کامیاب ون ڈے ٹیم کے طور پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی زبردست جیت نے نہ صرف انہیں سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں مدد کی، بلکہ آسٹریلیا کے خلاف سب سے کامیاب ایشین ون ڈے ٹیم بننے میں بھی مدد کی۔

ایڈیلیڈ میں پاکستان کی فتح سے پہلے دونوں روایتی حریف 40 جیت کے ساتھ برابر تھے۔

پاکستان نے 110 میچوں میں یہ نمبر حاصل کیا جب کہ بھارت نے 99 میچوں میں 40 میچز جیتے، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 18 ون ڈے جیت دوطرفہ سیریز میں ہوئی، جبکہ ان کی بقیہ فتوحات آئی سی سی سے منظور شدہ مقابلوں کے دوران ہوئی ہیں۔

ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کی سرزمین پر حیرت انگیز 75 ون ڈے جیتنے والی مجموعی طور پر سب سے کامیاب ٹیم بنی ہوئی ہے اور اس کے بعد انگلینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا میں سب سے زیادہ ون ڈے جیتنے والی ٹیم:
ویسٹ انڈیز: 149 میچز، 75
انگلینڈ: 124 میچز، 53
پاکستان: 110 میچز، 41
بھارت: 99 میچز، 40
نیوزی لینڈ: 112میچز، 38

فارم میں موجود حارث نے5 وکٹ کے ساتھ مضبوط آسٹریلوی بیٹنگ یونٹ کو تہس نہس کر دیا، جب کہ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے3 وکٹ کے ساتھ قابل ذکر تعاون پیش کیا کیونکہ ہوم سائیڈ 35 اوورز میں معمولی 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں، پاکستان نے صائم اور عبداللہ کے درمیان 137 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت صرف ایک وکٹ اور 141 گیندوں کے نقصان پر فتح پر مہر ثبت کر دی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم، پرتھ میں کھیلا جانا ہے

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this