Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآسٹریلیا سیریز سے قبل پاکستانی اسکواڈ نے میلبورن میں پریکٹس شروع کر...

آسٹریلیا سیریز سے قبل پاکستانی اسکواڈ نے میلبورن میں پریکٹس شروع کر دی

Published on

spot_img

آسٹریلیا سیریز سے قبل پاکستانی اسکواڈ نے میلبورن میں پریکٹس شروع کر دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال اسکواڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے جمعرات کو ایک وسیع تربیتی سیشن کیا، جو 4 نومبر کو مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پہلا گروپ جس میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عرفان خان، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں، منگل کو میلبورن پہنچا اور آج بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سخت پریکٹس میں حصہ لیا۔

اس دوران دوسرے گروپ میں وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان، ان کے نائب سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، عامر جمال، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل تھے۔

وہ بدھ کی شام آسٹریلیا پہنچے اور جمعرات کو آرام کیا پاکستان کا پورا اسکواڈ جمعہ کو ایم سی جی میں ایک ساتھ ٹریننگ کرے گا۔

آسٹریلیا کا دورہ 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے بعد بلاوایو، زمبابوے میں وائٹ بال کی سیریز ہوگی، جو 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی اسکواڈ
ون ڈے سکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا (نائب کپتان) اور شاہین شاہ آفریدی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان) ، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔

Latest articles

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

More like this