الرئيسيةکھیلکرکٹویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوہرا کر فائنل...

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Published on

spot_img

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اینیک بوش کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت،جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے ہرا کر آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہدف (135)کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے آرام سےجیت اپنے نام کی جب بوش نے 18ویں اوور کی دوسری ڈلیوری پر میگن شٹ کو چوکا لگایا۔

تزمین بیٹس جنوبی افریقہ کی پہلی بلے باز تھیں جو کینگروز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئیں جب انہوں نے 15 گیندوں پر صرف 15 رنز بنائے۔

وولوارڈٹ نے سامنے سے تعاقب کی قیادت کی کیونکہ انہوں نے 37 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے.

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بلے باز اینابیل سدرلینڈ کا شکار ہوئی۔

تاہم پروٹیز کے لیے اسٹار اینیک بوش تھی جنہوں نے 48 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے۔

Anneke Bosch-ICC
Anneke Bosch-ICC

اس سے قبل،آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا ایک متزلزل آغاز کیا جب انہوں نے 3 اوور میں بورڈ پر صرف 18 رنز کے ساتھ گریس ہیرس (3) اور جارجیا ویرہم (5) کو کھو دیا۔

ابتدائی دھچکے کے بعد، اسٹینڈ ان کپتان تہلیا میک گرا نے درمیان میں مونی کے ساتھ شمولیت اختیار کی اور بحالی کا آغاز کیا

دونوں نے جنوبی افریقی باؤلنگ اٹیک کے خلاف سمجھداری سے بلے بازی کی اور تیسری وکٹ کے لیے 50 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

میک گرا نے 33 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنزبنائے.

مونی آسٹریلیا کے لیے 42 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھاکا نمایاں باولر تھیں، جنہوں نے 2 وکٹ حاصل کیں.

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا دوسرا سیمی فائنل ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this