اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کیمپ کا ڈیلی الاؤنس ادا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی کےکیمپ کے 25 دنوں کا ڈیلی الاؤنس 50ہزارفی کھلاڑی دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے کھلاڑیوں کو 3 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس دینےکا کہا گیا تھا۔ جس پر ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 3 ہزار ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی پالیسی یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ابھی واجب الادا ہے، کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ ،ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے ڈیلی الاؤنس کے 25 روز بنتے ہیں۔35 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس کی پالیسی یکم جنوری سے لاگو ہوگی۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنسں کی ادائیگی فنڈز آنے پر کردی جائے گی۔
یاد رہے اس سے قبل کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے مکمل 25 روز کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر فیڈریشن نے کہا تھا کہ پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز سے ٹکٹوں کی ادائیگی کی، ڈیلی الاؤنس جلد دیں گے۔