Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا ریکارڈ

Published on

spot_img

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا ریکارڈ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر نے ریکارڈ بنا دیا اور اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی۔

اس حوالے سے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

دنیا بھر کے قائدین کے جنرل اسمبلی سے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا اور پاکستان کے وزیراعظم کے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

وزیر اعظم کے بعد امریکی صدر دوسرے نمبر پر رہے جن کا خطاب یو این کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ ایک ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ 81 ہزار ویوز کے ساتھ چین کے صدر شی جن پنگ تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this