Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلاب ٹیموں کو گرانٹس صرف بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی کی بنیاد...

اب ٹیموں کو گرانٹس صرف بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی کی بنیاد پر دی جائیں گی: پاکستان اسپورٹس بورڈ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی مدد (گرانٹس) اسی صورت میں دی جائے گی جب وہ بین الاقوامی مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گی اور پورے سال کے لیے ملکی سطح پر کھیلوں کی منصوبہ بندی کرکے ان پر عمل بھی کریں گی۔

پی ایس بی بورڈ کے 29ویں اجلاس میں نئے اصولوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان نئے اصولوں کے مطابق، حکومت کی جانب سے مالی امداد (فنڈنگ) صرف کھیلوں کی فیڈریشنز کی کارکردگی کی بنیاد پر دی جائے گی۔ اس کارکردگی میں اہم چیزیں شامل ہوں گی جیسے کہ: بین الاقوامی مقابلوں میں جیتے گئے تمغوں (میڈلز) کی تعداد، قومی سطح پر مرد اور خواتین کی (سینئر اور جونیئر) چیمپئن شپس کا انعقاد، پاکستان میں کھیلوں کی فیڈریشنز کی جانب سے بین الاقوامی مقابلے منعقد کرنا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد کروانا شامل ہے –

یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ صرف مکمل ڈھانچہ رکھنے والی فیڈریشنزکو (فنڈنگ) دی جائے گی ۔

پی ایس بی کی ہدایات کے مطابق، تمام فیڈریشنز کو ہر سال مارچ تک اپنی منصوبہ بند سرگرمیوں کا کیلنڈر جمع کرانا ہوگا۔ تاکہ ان کی تجاویز کو پی ایس بی کے بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔

گرانٹس حاصل کرنے کے لیے، درخواست کے ساتھ بجٹ کا تخمینہ اور پچھلے سال کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانا ضروری ہے، اور ان اکاؤنٹس کی جانچ ایک نجی آڈٹ فرم کے ذریعے کی جانی چاہیے، کیونکہ گرانٹ صرف ان اکاؤنٹس کی وصولی پر ہی جاری کی جائے گی۔

پی ایس بی ان اکاؤنٹس کا خود بھی جائزہ لے گا، اور ڈی جی پی ایس بی کسی بھی افسر کو فیڈریشنز کے اکاؤنٹس کی جانچ کا اختیار دے گا۔ پہلے دی گئی گرانٹس کا آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کرے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this