Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلشارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کا شاندار آغاز

شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کا شاندار آغاز

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسکواش کھلاڑی اشب عرفان اور عاصم خان نے 2024 شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ جیت کر شاندار آغاز کیا۔

اشب عرفان نے اپنا میچ گوئٹے مالا کے الیجینڈرو اینریکیز کے خلاف بغیر کوئی گیم ہارے، 11-6، 12-10، اور 11-4 کے اسکور کے ساتھ جیت کر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کیا۔

دوسری جانب عاصم خان کا مقابلہ سخت تھا۔ وہ برازیل کے ڈیاگو گوبی سے پہلے دو گیمز 5-11 اور 9-11 کے اسکور کے ساتھ ہار کر پیچھے ہو گئے۔ تاہم، عاصم نے شاندار واپسی کی اور اگلے تین گیمز 11-8، 11-8 اور 11-8 سے جیت کر 3-2 سے فتح اپنے نام کی۔

دوسرے راؤنڈ میں عاصم کا مقابلہ مصر سے تعلق رکھنے والے یحییٰ النواسانی سے ہوگا، جو دنیا میں 45ویں نمبر پر ہیں، جب کہ اشب کا مقابلہ مصر سے تعلق رکھنے والے ابراہیم الکبانی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے لیے کل انعامی رقم 28,750 ڈالر ہے، اور بہت سے اعلیٰ بین الاقوامی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this