الرئيسيةکھیلورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف...

ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔

منگولیا میں جاری ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارت کے ملکیت سنگھ کو 6-0 سے ہرایا، جس میں انہوں نے اپنے حریف کو ایک فریم بھی جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا۔

ملکیت سنگھ اپنے اسجد اقبال کے سامنے بے بس نظر آئے اور وہ ایک بھی بڑا بریک بنانے میں ناکام رہے۔ اس کے برعکس، اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this