پاکستان-جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کی تصدیق ہو گئی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے کے روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری پینل اور ایک پریزنٹر کی تصدیق کر دی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے لیے ستاروں سے مزین کمنٹری پینل میں بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثنا میر شامل ہیں، جب کہ سویرا پاشا پریزینٹر کے طور پر کام کریں گی۔
تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 16، 18 اور 20 ستمبر کو کھیلی جائے گی، پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی گیند شام 7 بجے کرائی جائے گی، جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ .
پاکستان میں کرکٹ کے شائقین پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر ہائی ڈیفینیشن میں میچز دیکھ سکیں گے پاکستان بھر کے ناظرین کے لیے لائیو سٹریمنگ پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگی۔
دریں اثنا، پی سی بی نے جمعہ کو، پوری سیریز کے لیے شائقین کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیا۔
سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 21 ستمبر کو یو اے ای کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پاکستان 23 ستمبر کو روانہ ہوگا۔
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ
فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن۔