الرئيسيةامریکہامریکہ: پاکستانی شخص پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش کا الزام...

امریکہ: پاکستانی شخص پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش کا الزام عائد

Published on

spot_img

امریکہ: پاکستانی شخص پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش کا الزام عائد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام کو قتل کرنے کے مبینہ منصوبے میں شامل ہونے کی بنیاد پر ایک پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ کو امریکہ میں مقدمے کا سامنا ہے امریکہ میں اس پاکستانی پر الزام ہے کہ یہ پاسداران کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکہ کے ہاتھوں قتل کے بعد جواب میں اہم امریکیوں کے قتل کے منصوبے پر کام کر رہا تھا۔

پاکستانی جس کانام آصف رضا مرچنٹ ہے کے مبینہ طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کور سے تعلقات بتائے جاتے ہیں ۔ 46 سالہ مرچنٹ نے ایک ‘ ہٹ مین ‘ کی تلاش میں تھا۔ تاکہ امریکہ سیاستدانون اور حکام کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ یہ بات امریکہ کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

آصف رضا مرچنٹ پر دہشت گردی اور قتل کے لیے ‘ہٹ مین’س تلاش کرنے کے الزامات ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل میرک گار لینڈ نے کہا ہے وہ ایران کے امریکہ مخالف مہلک منصوبوں میں شامل تھا اس لیے اسے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

واضح رہے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد میں ایک امریکی بمباری میں ہلاک کیا گیا تھا۔ایرانی حکام نے اپنے اس کمانڈر کے قتل کا انتقام لینے کا کئی بار اعلان کیا ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل نے پاکستانی شہری مرچنٹ قتل کے سازشی منصوبے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ مزید کہا ہے بدھ کے روز اس پر فرد جرم عائد کیا جانا ملک کے اندر اور باہر موجود دہشت گردوں کے لیے ایک پیغام ہے۔

اٹارنی جنرل نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آصف مرچنٹ کو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلد ٹرمپ کپر 13 جولائی کو کیے گئے فائرنگ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this