اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق یوگنڈا کی اولمپک ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی جنہیں ان کے سابق بوائے فرینڈ نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ، جس کے نتیجے میں ان کے جسم کا 75% فیصد حصہ جھلس گیا تھا اور وہ ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند دن بعد ہی انتقال کرگئیں تھیں ۔
تاہم ان کے بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما بھی اس واقعے کے دوران کافی جھلس گئے تھے اور انہیں بھی ہسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا اور ڈاکٹرز کے مطابق ڈکسن کی چوٹیں چیپٹیگی کی طرح شدید نہیں تھیں اور وہ بہتر ہورہا تھا مگر چیپٹیگی کے انتقال کے کچھ دنوں بعد ہی ڈکسن بھی انتقال کرگیا ۔
ڈکسن کے جسم کا اس واقعے میں 40 فیصد سے زیادہ حصہ شدید جھلس جانے کی وجہ سے اسے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا جہاں وہ کافی دن زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا اور دم توڑ گیا۔ یاد رہے ٹھیک ہونے کے بعد ڈکسن چیپٹگی کی موت کے الزامات کا سامنا کرنے والا تھا، جسے پولیس قتل کے طور پر دیکھ رہی تھی۔