برطانوی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جزوی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے “اے ایف پی “کی رپورٹوں کے مطابق برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی برآمد کے 350 میں سے 30 لائسنس معطل کر دے گا، ایک “واضح خطرے” کا حوالہ دیتے ہوئے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جزوی پابندی میں ایسی اشیاء شامل ہیں جو “غزہ کے موجودہ تنازعے میں حماس کے خلاف استعمال ہو سکتی ہیں” لیکن اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزے شامل نہیں تھے۔