Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالیورپین فٹبال میں شاندار کامیابیوں پر رونالڈو کو یوئیفا کی جانب سے...

یورپین فٹبال میں شاندار کامیابیوں پر رونالڈو کو یوئیفا کی جانب سے خصوصی ایوارڈ

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو حال ہی میں یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ان کی ناقابل یقین کامیابیوں پر موناکو میں یوئیفا کی طرف سے ایک خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

رونالڈو کئی ٹاپ فٹ بال کلبوں کے لیے کھیل چکے ہیں، جن میں اسپورٹنگ کلب ڈی پرتگال، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس شامل ہیں۔ ان کلبز میں رونالڈو نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 183 میچوں میں 140 گول اسکور کئے اور چیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ، جبکہ لیونل میسی رو سے 11 گول کم ہونے کے باعث دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ رابرٹ لیوینڈوسکی 46 گول کم ہونے کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اظہار تشکر کیا اور چیمپئنز لیگ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے فٹ بال کا عروج قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مقابلے کی سطح کتنی بلند ہے کیونکہ اس میں حصہ لینے والے تمام عظیم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیمپئنز لیگ سے ان کی بہت سی اچھی یادیں وابستہ ہیں، جن کی وہ بہت قدر کرتے ہیں۔

رونالڈو پانچ مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیت چکے ہیں، ایک بار مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اور چار بار ریال میڈرڈ کے ساتھ، وہ پانچ بار مقابلہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ وہ واحد کھلاڑی بھی ہے جس نے تین مختلف چیمپئنز لیگ کے فائنلز (2008، 2014 اور 2017 میں) میں گول کیا ہے۔

مزید برآں، رونالڈو کے پاس چیمپئنز لیگ میں مسلسل سب سے طویل سکورنگ کا ریکارڈ ہے، انہوں نے جون 2017 سے اپریل 2018 تک مسلسل 11 میچوں میں گول کیے تھے۔ انہوں نے مقابلے میں آٹھ ہیٹ ٹرکیں بھی کی ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

رونالڈو نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ ان کی پہلی چیمپئنز لیگ جیت بہت خاص تھی، اور ریال میڈرڈ کے ساتھ مزید چار بار جیتنا بھی ایک منفرد تجربہ تھا۔ انہوں نے 2018 میں چیمپیئنز لیگ جیتنے کے دباؤ پر بھی بات کی کیونکہ اس وقت انہیں دنیا کا سب سے مہنگا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔

رونالڈو نے اپنی کامیابیوں کی وضاحت کے دوران انہیں کیچپ سے تشبیہ دی کہ ایک بار گول اور ٹرافیاں آنے لگیں، وہ آتے رہتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے کیچپ ایک بار بہنے لگتا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments