بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 117 رنز کی برتری حاصل کرلی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کے 448/6 کے جواب میں بنگلہ دیش کو 117 رنز کی برتری حاصل ہے۔
تجربہ کار مشفق الرحیم نے 341 گیندوں پر 191 رنز بنائے جس میں 22 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
چوتھے دن ان کا اور مہدی حسن میراز کا غلبہ رہا جنہوں نے 179 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔
دن کا آغاز مہمانوں نے 92 اوورز میں 316-5 پر بیٹنگ کرتے ہوئے مشفق ( 55) اور لٹن داس ( 52) کے ساتھ کریز پر کیا۔
کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے فوراً بعد نسیم شاہ نے داس کو محمد رضوانکے ہاتھوں کیچ آوٹ کر دیا۔
تاہم، رحیم نے شاندار سنچری اسکور کی اور جاری ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔
رحیم اور میراز نے شاندار شراکت داری کرکے پاکستان کو بیک فٹ پر ڈال دیا رحیم اپنی چوتھی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے تھے لیکن وہ9 رنز پہلے محمد علی کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔
رحیم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کی اننگز سمیٹ دی شاہین آفریدی نے حسن محمود اور میراز کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم نے 14 گیندوں پر 22 رنز بنانے والے شرف الاسلام کی وکٹ حاصل کی۔