الرئيسيةTop Newsیوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

Published on

spot_img

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات کی

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ آمد ،ملاقات کے دوران دونوں راہنماﺅں نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال خاص طور پر عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم، اقتصادی تعلقات اور الیکشن 2024 میں جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

امریکی سفیر اور یوسف رضا گیلانی نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی.سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم یعسف رضا گیلانی نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی بے رحمانہ شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لڑائی اور ہلاکتوں کے سلسلے کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا اور غزہ کے لوگوں کو فی الفور طبی اورانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

اس موقع پر جنوبی پنجاب کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے امریکی سفیر سے ملاقات کی جس میں سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ شامل تھے.

Latest articles

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ...

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے...

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا اردو...

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4...

More like this

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ...

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے...

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا اردو...