
Pakistan's Nasir Iqbal Bega reached the semifinals of Open Squash-AFP
پاکستان کے ناصر اقبال بیگا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش اسٹار ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جاپانی اسکواش کھلاڑی ٹومو اینڈو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اقبال نے اینڈو کو لگاتار تین سیٹ میں 11-4، 11-7 اور 11-7 کے اسکور سے ہرا کر سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے رابن گڈولا کے خلاف جگہ بنائی۔
گڈولہ نے اس سے قبل ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ نور زمان کو شکست دی تھی۔
بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ12,000ڈالر کی کل انعامی رقم کا حامل ہے۔
گزشتہ ماہ اقبال نے تسمانین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتی جو آسٹریلیا میں ہوئی تھی۔
اقبال نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 11-8، 12-10، 6-11 اور 11-5 کے اسکور کے ساتھ 3-1 سے شکست دی تھی۔