تہران: اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ہزاروں افراد کی شرکت
سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی، نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
Highlights of the funeral prayer for Martyr Haniyeh, led by the Leader of the Islamic Revolution Ayatollah Khamenei pic.twitter.com/feXhbXoh9Z
— Press TV 🔻 (@PressTV) August 1, 2024
اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا جس کیلئے ان کی میت آج دوحہ منتقل کی جائے گی، ان کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی اور پھر تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔
حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں جانبحق
واضح رہے کہ 31 جولائی کو ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔
حماس نے تہران میں کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔