Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلاولمپکس 2024 : دریائے سین میں آلودگی کے باعث ٹرائیتھلون تیراکی کی...

اولمپکس 2024 : دریائے سین میں آلودگی کے باعث ٹرائیتھلون تیراکی کی تربیت منسوخ کر دی گئی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے منتظمین نے پیر کو لگاتار دوسرے دن ٹرائیتھلون تیراکی کا تربیتی سیشن منسوخ کر دیا ،55 ٹرائی ایتھلیٹس نے منگل کو صبح 8 بجے پونٹ الیگزینڈر کے قریب تیرتے ہوئے پونٹون سے دریائے سین میں غوطہ لگا کر اپنی دوڑ کا آغاز کرنا تھا ،تاہم شدید بارش نے دریائے سین میں پانی کے معیار کو متاثر کیا۔ 1900 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کھلاڑی سین میں اولمپکس میں حصہ لیں گے۔

خواتین کی انفرادی ریس بدھ کو صبح 8 بجے شیڈول ہے

گیمز کے منتظمین اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دریائے سین میں پانی کا معیار تیراکی کے لیے موزوں ہو. فرانس نے دریا میں سیوریج کو کم کرنے کے لیے گندے پانی کے نئے انفراسٹرکچر پر تقریباً 1.4 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ جبکہ فرانس اگلے سال جون تک تین سوئمنگ سائٹس کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس سے قبل اتوار کا تربیتی سیشن بھی منسوخ کر دیا گیا کیونکہ ہفتے کے روز پانی کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ پانی کا معیار اچھا نہیں تھا۔ منتظمین کو امید ہے کہ 30 جولائی کو ٹرائیتھلون مقابلے شروع ہونے سے پہلے پانی کا معیار بہتر ہو جائے گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments