الرئيسيةکھیلپیرس اولمپکس 2024: کیا ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال کے کیریئر کا...

پیرس اولمپکس 2024: کیا ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال کے کیریئر کا یہ آخری بڑا ٹورنامنٹ ہوگا؟

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اسپین کے ٹینس سپر اسٹار رافیل نڈال نے آج سے تقریباً دو دہایئاں قبل اولمپک گیمز میں پہلی بار شرکت کی تھی۔

اس وقت نڈال 18 سالہ نوجوان سےتھے ، جو اولمپک گیمز ایتھنز 2004 میں کارلوس مویا کے ساتھ مردوں کے ڈبلز میں شریک ہوئے تھے،اس کے بعد ، نڈال نے بہت کچھ حاصل کیا ہے، جس میں 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز، کئی اے ٹی پی ٹورنامنٹ جیتنا، ایک اولمپک گولڈ میڈل، اور 1,000 سے زیادہ سنگلز میچز شامل ہیں۔ نڈال کو ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے.لیکن قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ نڈال2004 کے اولمپکس کے بیس سال بعد بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ کھیلتے ہیں جس طرح انہوں نے آغاز کیا تھا ۔

Nadal has racked up victories upon victories in his illustrious career
Nadal has racked up victories upon victories in his illustrious career
photo : AP

اب، 38 سال کی عمر میں، نڈال کی فٹنس پہلے جیسی نہیں رہی اسی لیے وہ اب مقابلوں کے انتخاب میں احتیاط سےکام لیتے ہیں کہ کون سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے اور اس کے ان کی فٹنس پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ، اس لیے اب ان کا پروفیشنل کیریئر ختم ہونے کے قریب ہے۔

لیکن یہ اختتام تکلیف دہ ہے، نڈال شاید پیرس 2024 اولمپک گیمز میں ایک آخری کامیابی کی امید کر رہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے 2024 یو ایس اوپن میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، انہوں نے کہا، “میں اولمپکس کے بعد اپنے کیریئر کے متعلق فیصلہ کروں گا ۔”

Paris 2024 Olympics: Will this be tennis legend Rafael Nadal's last big hurrah?
Paris 2024 Olympics: Will this be tennis legend Rafael Nadal’s last big hurrah?
Photo: Getty Images

نڈال نے پیرس 2024 کے بعد لیور کپ میں کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، لیکن انہوں نے یو ایس اوپن میں شرکت کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ وہ اپنے سب سے بڑے حریف راجر فیڈرر کے ساتھ اسی ٹورنامنٹ میں ریٹائر ہو سکتے ہیں۔

ریکارڈ 14 فرنچ اوپن جیتنے والے “کنگ آف کلے” کے لیے پیرس 2024 میں گولڈ میڈ ل ایک شاندار ریٹائرمنٹ تحفہ ہو گا۔

یقیناً، بیجنگ 2008 اولمپک گیمز کے سنگلز چیمپیئن کے لیے کچھ بھی یقینی نہیں ہے، جو ابھی بھی اے ٹی پی ٹورنامنٹس اور گرینڈ سلیم میں فتوحات حاصل کر رہے ہیں۔

فی الحال، نڈال نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا دھیان پیرس 2024 میں اپنے میچز پر ہے، جس سے ٹینس کے شائقین کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا .

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this