الرئيسيةکھیلفٹ بالکلیان ایمباپے باقاعدہ طور ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے

کلیان ایمباپے باقاعدہ طور ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فرانس کے اسٹار فٹبالر امباپے باقاعدہ طور پر معروف ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے۔

منگل کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں 80 ہزار مداحوں کے سامنے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امپابےکا کہنا تھا کہ میں کئی سالوں تک ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنےکا خواب دیکھتا آرہا ہوں اور آج میرا بچپن کا یہ خواب پورا ہوگیا۔

امباپے کا کہنا تھا کہ میں پڑھائی میں اچھا نہیں تھا تاہم اسپینش سیکھنے کے لیے 100 فیصد کوشش کروں گا، میرا اس کلب میں ہونا میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے، اب میرا خواب ہے کہ میں اس کلب کو مزید اونچے مقام پر لے کر جاؤں اور اس کے لیے میں پوری کوشش کروں گا۔

I knew that my destiny was to play for Real Madrid' – Kylian Mbappe unveiled at the Bernabeu
I knew that my destiny was to play for Real Madrid’ – Kylian Mbappe unveiled at the Bernabeu

خیال رہےکہ ہسپانوی فٹبال کلب نےگزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپےکلب میں شمولیت پر رضامند ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق 25 سالہ امباپے نے ریال میڈرڈ کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ کیا ہے، ان کا فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے فری تبادلہ ہوا ہے کیونکہ اس کلب سے ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔ امباپے نے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ معاہدے میں توسیع سے انکار کیا تھا جس کے بعد سے کلب اور فٹبالر کے درمیان دوریاں پیدا ہونے کی اطلاعات تھیں۔

Kylian Mbappe, World Cup final 2018: France forward wins Fifa Young Player Award after goal against Croatia
Kylian Mbappe, World Cup final 2018: France forward wins Fifa Young Player Award after goal against Croatia

رپورٹ کے مطابق امباپےکا ریال میڈرڈ کے ساتھ ایک کروڑ 50 لاکھ یورو سالانہ کا معاہدہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ امباپے نے 19 سال کی عمر میں 2018 کا فیفا ورلڈکپ فائنل کھیلا تھا جہاں ان کے گول نے فرانس کو ورلڈ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ برازیلی لیجنڈ پیلے کے بعد 20 سال سے کم عمر دوسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے فائنل میں گول اسکور کیا۔

Mbappe becomes youngest player to score in a World Cup final since Pele
Mbappe becomes youngest player to score in a World Cup final since Pele

2022 کے قطر فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا اور فرانس کے مابین کھیلےگئے فائنل میں جب میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم یکطرفہ طور پر میچ جیت رہی تھی تب امباپے نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے سب کو ششدر کردیا تھا اور شاندا ہیٹ ٹرک اسکور کرکے فرانس کو فتح کے قریب کردیا تھا۔ ایونٹ میں سب سے زیادہ 8 گول اسکور کرنے پر انہیں گولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this