Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹسابق ہندوستانی کوچ نے رنکو سنگھ کی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حمایت...

سابق ہندوستانی کوچ نے رنکو سنگھ کی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حمایت کر دی

Published on

spot_img

سابق ہندوستانی کوچ نے رنکو سنگھ کی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حمایت کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے سابق بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد رنکو سنگھ کی ٹیسٹ کرکٹ میں کھیلنے کی حمایت کی کیونکہ وہ ہندوستان کے لیے مختصر فارمیٹ میں لوئر مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

رنکو نے 47 فرسٹ کلاس (ایف سی) میچ کھیلے اور 163 ناٹ آؤٹ کے اعلی اسکور اور 54.70 کی شاندار اوسط کے ساتھ 3,137 رنز بنائے۔ انہوں نے اس عمل کے دوران سات سنچریاں بھی بنائیں۔

راٹھور کا خیال ہے کہ “کوئی” تکنیکی وجہ نہیں ہے کہ کیوں رنکو کو ریڈ بال کرکٹ میں ایکشن میں نہیں ہونا چاہئے، ایک فارمیٹ جس میں انہوں نے ابھی بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنا ہے سابق بیٹنگ کوچ نے بائیں ہاتھ کے بلے باز کے مزاج کی بھی تعریف کی۔

راٹھور نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو بتایا کہ جب میں اسے نیٹ پر بلے بازی کرتا دیکھتا ہوں تو مجھے کوئی تکنیکی وجہ نہیں ملتی کہ رنکو کیوں کامیاب ٹیسٹ بلے باز نہیں بن سکتے میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک شاندار فنشر کے طور پر اپنا نام بنایا ہے لیکن اگر آپ ان کے فرسٹ کلاس ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ اوسطاً 50 کی دہائی میں ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this