Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹمارک ووڈ ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم...

مارک ووڈ ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

Published on

spot_img

مارک ووڈ ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 جولائی سے ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسپیڈ اسٹار مارک ووڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 114 سے ذلت آمیز شکست دینے کے بعد انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اس وقت برتری حاصل ہے۔

ووڈ 14 رکنی اسکواڈ میں جیمز اینڈرسن کی جگہ لیں گے کیونکہ لارڈز میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد 41 سالہ ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

ووڈ آخری بار اس سال مارچ میں ریڈ بال ٹور انڈیا کے دوران ایکشن میں تھے اور انھیں لارڈز ٹیسٹ کے لیے بینچ پہ بٹھایا گیا تھا کیونکہ انگلش بورڈ انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے بعد کافی آرام دینا چاہتا تھا جہاں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی.

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ: بین اسٹوکس (کپتان)، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، ڈین لارنس، ڈلن پیننگٹن، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، مارک ووڈ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھاری جیت کے باوجود، انگلینڈ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے کیونکہ انہوں نے 11 میں سے صرف چار میچ جیتے ہیں .

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this