Saturday, January 18, 2025
Homeکھیلپاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے...

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا۔

18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں۔

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے جب کہ پاکستان کے ایتھلیٹس، شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔

محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔

شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ 2 کوچز ہوں گے، سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے۔

میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر آفیسر ہوں گے جب کہ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہوگا۔

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this