Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلومبلڈن اوپن: کارلوس الکاریز اور نواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے

ومبلڈن اوپن: کارلوس الکاریز اور نواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز اور سربیا کے نواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے الکاریز نے ڈینیل میدویدیف کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موریٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔

لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز اور روسی کھلاڑی ڈینیل میدویدیف کے درمیان پہلا سیٹ میدویدیف نے ٹائی بریکر پر جیتا۔

لیکن اس کے بعد الکاریز نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔الکاریز کی جیت کا اسکور 6-7، 3-6 ، 6-4 اور 6-4 رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موزیٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جوکووچ کی جیت کا اسکور 6-4 ،7-6اور 6-4 رہا۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this