“دو لیجنڈز کا آغاز” بچے لامین یامل کے ساتھ میسی کی تصاویر وائرل ہوگئیں

0
98
Lionel Messi-Lamine Yamal: The story behind viral photos of Barcelona's past and future
Lionel Messi-Lamine Yamal: The story behind viral photos of Barcelona's past and future

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق 2007 میں، جب لیونل میسی صرف 20 سال کے تھے اور فٹ بال اسٹار کے طور پر شہرت حاصل کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے بارسلونا کے کیمپ نو میں ایک چیریٹی کیلنڈر فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

اس شوٹ کے دوران میسی نے ایک بچے کے ساتھ پوز دیا، تب کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ بچہ بھی برسوں بعد فٹ بال کی ایک قابل ذکر شخصیت بن جائے گا۔ وہ بچہ کوئی اور نہیں لامین یامل تھا، جس نے 16 سال اور 362 دن کی عمر میں، حال ہی میں یورپی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم کے لیے ایک یادگار گول کیا اور یورپی چیمپیئن شپ کی تاریخ کے کم عمر ترین سکورر بن گئے۔ سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف ان کا گول ایک ایسا کارنامہ ہے جس کے بارے میں کئی دہائیوں تک بات کی جائے گی۔

Lamine Yamal becomes youngest-ever men's Euros goalscorer with world-class strike against France
Lamine Yamal becomes youngest-ever men’s Euros goalscorer with world-class strike against France

میسی اور یامل کی تصویر اس وقت منظر عام پر آئی جب یامل کے والد نے اسے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے “دو لیجنڈز کا آغاز” قرار دیا۔

یہ تصاویر جان مونفورٹ نے لی ہیں، جو ایسوسی ایٹڈ پریس کے لیے بطور فری لانس فوٹوگرافر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شوٹنگ اس وقت ہوئی جب یامل کے خاندان نے یونیسیف کی طرف سے ان کے قصبے ماتارو میں منعقدہ ایک ریفل جیتی تھی.
مسٹر مونفورٹ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، “انہوں نے کیمپ نو میں بارسا کے کھلاڑی کے ساتھ اپنی تصویر لینے کے لیے ریفل کے لیے سائن اپ کیا۔ اور انھوں نے ریفل جیت لیا۔”

Lamine Yamal: Photos of Lionel Messi bathing Spain wonderkid as a baby resurface
Lamine Yamal: Photos of Lionel Messi bathing Spain wonderkid as a baby resurface

تصویریں لینے والے فوٹوگرافر جان مونفورٹ نے وضاحت کی کہ یہ آسان نہیں تھا۔ میسی، جو شرمیلے اور انٹروورٹ ہونے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، کو شوٹ کے دوران ایک بچے کو پلاسٹک کے ٹب میں سنبھالنا پڑا، جو شروع میں ان کے لیے عجیب تھا، تاہم فوٹو شوٹ ایک یادگار لمحہ بن گیا، خاص طور پر اب جب یامل فٹ بال میں ایک ابھرتے ہوئے سٹار ہیں .