Sunday, February 16, 2025
Homeکھیلکرکٹشاہین آفریدی کی حالیہ دوروں کے دوران کوچز کے ساتھ ’بدتمیزی‘

شاہین آفریدی کی حالیہ دوروں کے دوران کوچز کے ساتھ ’بدتمیزی‘

Published on

شاہین آفریدی کی حالیہ دوروں کے دوران کوچز کے ساتھ ’بدتمیزی‘

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز ٹیم کے گزشتہ تین دوروں کے دوران ڈسپلن کی کمی کے باعث سینئر منیجر وہاب ریاض اور منیجر منصور رانا کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین نے حالیہ دوروں کے دوران کوچز اور انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی کی لیکن ٹیم منیجرز کی جانب سے پیسر کے نامناسب رویے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹیم میں نظم و ضبط برقرار رکھنا منیجرز کی ذمہ داری تھی اسی لیے اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بدتمیزی کے باوجود شاہین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیم میں جن کھلاڑیوں نے لابیاں بنا رکھی ہیں ان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، کوچز نے اپنی رپورٹس میں کچھ کھلاڑیوں کے غیر سنجیدہ رویے کو بھی اجاگر کیا ہے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف بھی بولتے ہیں جس سے ٹیم کا ماحول خراب ہوتا ہے۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this