نیوزی لینڈ بمقابلہ پاپوا نیو گنی: لوکی فرگوسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز لوکی فرگوسن نے برائن لارا اسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ نمبر 39 میں پاپوا نیو گنی کے خلاف اپنے اسپیل میں چار میڈنز اوور کرائے ۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مردوں کے ٹی ٹوئنٹی میں 4 میڈن اوورز کرانے والے کینیڈا کے سعد بن ظفر کے بعد دوسرے باولر بن گئے۔
دریں اثنا، اب ان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میڈن اسپیل گیند کرنے کا ریکارڈ ہے۔