ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کپتان بابراعظم کی سنیل گواسکر سے ملاقات
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل ہندوستان کے لیجنڈ سنیل گواسکر سے ملاقات کی۔
انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اور گواسکر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی فوٹیج شیئر کی۔
پی سی بی نے لکھا کہ بابر اعظم نے کرکٹ کے آئیکن سنیل گواسکر کے ساتھ بات چیت کی۔
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے جمعے کو ڈیلاس پہنچ گئی۔
پاکستان اس سال کے میگا ایونٹ سے قبل جیت کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
پاکستان کو گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور شریک میزبان امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
گرین شرٹس اپنی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 مہم 6 جون کو امریکہ کے خلاف شروع کریں گے اور 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف، ابرار احمد۔