بھارت:شوہر پر تشدد اورسگریٹ سے جسم کو جلانے والی بیوی گرفتار
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور کی رہائشی مہر جہاں کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔مہر جہاں اپنے شوہر کو اپنے خاندان کو چھوڑ کر اس کے ساتھ الگ رہنے پر مجبور کرتے تھی.
وہ اپنے خاوند کو ہر روز مارتی اور تشدد کرتی تھی.
گزشتہ مہینےاپریل میں اس کے خاوند نے اپنی بیوی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور اپنے گھر والوں کو بھی مطلع کیا۔ جبکہ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
اس کے بعد ان کے گھر میں ایک خفیہ کیمرہ لگا دیا گیا۔3 دن پہلے جو چیز کیمرے میں محفوظ ہوئی وہ سفاکیت تھی جس پر پولیس بھی حیران رہ گئی۔
مہر جہاں نے اپنے شوہر کو کھانے میں کچھ نشہ آور دوائی دی۔ جب وہ سو گیا تو اسکی بیوی نے اسے رسیوں سے باندھ دیا۔ اس کے جسم کو سگریٹ سے جلایا اور چاقو سے اس کے پرائیویٹ پارٹ کو کاٹنے کی کوشش کی۔خود بھی نشے میں ہونے کی وجہ سے وہ خود اس کے جسم کے ساتھ یہ سب کرتے ہوئے سو گئی اور وہ صبح ہوتے ہی وہاں سے فرار ہو گئی۔
جبکہ اس کا شوہر اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
دریں اثنا، کم از کم ایک مناسب ویڈیو ثبوت کے بعد، بجنور پولیس نے بالآخر اسے گرفتار کر لیا ہے۔