Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:عماد وسیم نے بابر اعظم کے بارے ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:عماد وسیم نے بابر اعظم کے بارے بڑا دعویٰ کردیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ ان کے بابر اعظم اور محمد عامر کے درمیان خراب تعلقات ہے۔

عماد نے کہا کہ پاکستان بابر کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے خواہشمند ہیں۔

ہمیں بابر کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ ٹیم کے کپتان ہیں اور ہم سب ان کی حمایت کر رہے ہیں عماد نے کہا کہ شاید بابر دوبارہ کپتان اس لیے بنا ہے کیونکہ وہ ہمیں ورلڈ کپ ٹرافی تک لے جائے گا۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی میگا ایونٹ کے دوران بھی اچھا مظاہرہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں میدان میں اپنی کارکردگی سے لوگوں کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں اور جو کردار مجھے دیا گیا ہے اس کے مطابق کھیلنا چاہتا ہوں۔

پاکستانی ٹیم 4 سے 6 مئی تک لاہور میں تین روزہ کیمپ کے بعد 7 مئی کو دورہ آئرلینڈ سے قبل ڈبلن روانہ ہوگی۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور بلے باز اعظم خان آج کیمپ جوائن کریں گے جب کہ اسکواڈ کے باقی ارکان نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔

پیسر حسن علی اور آل راؤنڈر شاداب خان دورہ آئرلینڈ سے قبل جاری تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this