Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024سے قبل پاکستان کےدرمیانی اوور میں اسکورنگ کی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024سے قبل پاکستان کےدرمیانی اوور میں اسکورنگ کی شرح تشویشناک

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کا درمیانی اوور میں اسکورنگ کی شرح تشویشناک بن گئی ہے جس نے شائقین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ 2024 کا ورلڈ کپ صرف 39 دن باقی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 3000 رنز مکمل کرنے والے دو کھلاڑی محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے کھلاڑی ہونے کے باوجود پاکستان جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

اعداد و شمار نے شائقین کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے کہ میگا ایونٹ قریب ہی ہے۔

پاکستان کا مڈل آرڈر ایک طویل عرصے سے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے اور یہ رجحان جاری نظر آتا ہے کیونکہ 7-15 اوورز میں ان کا اسکورنگ ریٹ 7.30 ہے جو کہ افغانستان سے کچھ بہتر ہے۔

آسٹریلیا 9.75 کے اسکور ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ 9.35 کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 7-15 اوورز میں 8.97 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

7-15 اوورز میں اسکورنگ کی شرح

9.75 . آسٹریلیا

9.35 . جنوبی افریقہ

8.97.ہندوستان

8.56. ویسٹ انڈیز

8.22. سری لنکا

8.20 . انگلینڈ

8.07 . نیوزی لینڈ

7.46.آئرلینڈ

7.36 . بنگلہ دیش

7.30 . پاکستان

7.01 . افغانستان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this