Wednesday, November 27, 2024
Homeانٹرنیمنٹملالہ یوسف زئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

ملالہ یوسف زئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

Published on

spot_img

ملالہ یوسف زئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ آنے والی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

شوبز میگزین ڈیڈلائن کے مطابق ملالہ یوسف زئی اور برطانوی نژاد بھارتی لکھاری و خواتین کے حقوق کے رہنما میرا سیال برطانوی میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس میں جلوہ گر ہوں گی۔

اگرچہ وی آر لیڈی پارٹس کی ٹیم نے دوسرے دوسرے سیزن کو 30 مئی کو ریلیز کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے، تاہم ٹیم نے ملالہ یوسف زئی اور میرا سیال کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یونیورسل اسٹوڈیو کے آفیشل انسٹاگرام پر ویب سیریز کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، تاہم ٹیم نے ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔

تاہم ڈیڈ لائن کے مطابق ویب سیریز میں ملالہ یوسف زئی اور میرا سیال بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

ممکنہ طور پر دونوں خواتین کو ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کے حوالے سے ویب سیریز میں دکھایا جائے گا کہ وہ کس طرح، کن مشکلات کا سامنا کرکے اعلیٰ مقام پر پہنچیں۔

میوزیکل ویب سیریز وی آر دی لیڈی پارٹس کا پہلا سیزن 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا اب اس کا دوسرا سیزن ریلیز کیا جائے گا۔

ویب سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

ویب سیریز کے تمام کردار مسلمان لڑکیوں کے ہیں لیکن تمام کرداروں کو مختلف رنگ و نسل اور ثقافت سے دکھایا گیا ہے لیکن تمام کردار برطانیہ میں پلے بڑھے ہوتے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this